اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کی گاندربل سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے - Assembly Elections in JK - ASSEMBLY ELECTIONS IN JK

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں و کشمیر میں 3 مرحلوں پر مشتمل اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں وادی میں پھیلے 24 اسمبلی حلقوں اور جموں ڈویژن میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 25 ستمبر اور آخری مرحلے کے لیے یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

Omar Abdullah to contest Assembly polls
Omar Abdullah to contest Assembly polls (Etv bharat)

By IANS

Published : Aug 25, 2024, 3:08 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ آئندہ اسمبلی انتخابات گاندربل حلقہ سے لڑیں گے۔ یہ اعلان لوک سبھا کے رکن سید روح اللہ مہدی اور این سی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے اتوار کو عمر عبداللہ اور اننت ناگ-راجوری حلقہ سے این سی کے سینئر لیڈر اور ایم پی میاں الطاف احمد کی موجودگی میں کیا۔

عمر عبداللہ گاندربل ضلع کے نونر گاؤں آئے تھے جہاں ایک سیاسی کارکن صائم مصطفیٰ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ صائم مصطفی نے سری نگر کی سیٹ کے لیے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا جب سید روح اللہ مہدی نے دیگر امیدواروں کے درمیان صائم کو شکست دی تھی۔

عمر عبداللہ کے اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کے باعث ان کے پہلے والے بیان کی نفی ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس وقت تک انتخابات میں نہیں کھڑے ہوں گے جب تک جموں و کشمیر یونین کے زیر انتظام علاقہ رہے گا۔

عمر عبداللہ نے 2009 سے 2015 تک سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کی پارٹی کے صدر بھی رہے۔ وہ تین مرتبہ لوک سبھا کے رکن رہے ہیں اور گاندربل (2008-2014) اور بیرواہ (2014-2019) کے اسمبلی حلقوں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ عمر عبد اللہ کو 2002 کے اسمبلی انتخابات میں گاندربل سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے قاضی محمد افضل سے شکست ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے پہلے ہی جموں و کشمیر میں 3 مرحلوں پر مشتمل اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں وادی میں پھیلے 24 اسمبلی حلقوں اور جموں ڈویژن میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 25 ستمبر اور آخری مرحلے کے لیے یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی اور انتخابی عمل 6 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا۔

جموں و کشمیر میں جون 2018 سے منتخب حکومت نہیں ہے۔ جب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی-بی جے پی مخلوط حکومت سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ حکومت تحلیل ہونے کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ کردیا گیا تھا اور اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا گیا اور جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details