سرینگر: جموں وکشمیر حکومت نے اگلے برس سے نومبر تعلیمی سیشن کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایسے میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ اگرچہ تعلیمی سیشن کی تبدیلی کو اس برس نافذ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ تاہم تمام متعلقین، بورڈ سے مشاورت کے ساتھ یہ اگلے سال نافذ العمل ہوگا۔
واضح رہے کہ سال 2022 میں ایل جی انتظامیہ نے اسکولی تعلیم کے لیے یکساں تعلیمی کلینڈر متعارف کیا تھا۔ جس کے مطابق چند برسوں سے سالانہ امتحانات نومبر، دسمبر کے بجائے مارچ میں لئے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے نومبر سے مارچ کے سیشن کو یہ کہتے ہوئے نافذ کیا کہ یہ اقدام یکساں تعلیمی کلینڈر کو یقینی بنائے گا۔ جس کے نتیجے میں اس قومی تعلیمی کلینڈر کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
نومبر تعلیمی سیشن کی بحالی اگلے برس ہوگی، وزیر تعلیم - NOVEMBER ACADEMIC SESSION
جموں وکشمیر میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جائزہ میٹنگ لی اور نومبر کے سیشن کو بحال کرنے کی ہدایت دی۔
Published : Oct 24, 2024, 3:59 PM IST
سرینگر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ چند برس قبل مارچ سیشن میں امتحان لیے جانے کے فیصلے کو عام لوگوں کی جانب سے پذیرائی نہیں ملی اور نومبر کے سیشن میں جانے میں آواز بلند ہورہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ نومبر کا تعلیمی سیشن اگلے برس بحال کیا جائے گا۔ہم اسے مرحلہ وار بنیاد پر بحال نہیں کریں گے۔ بلکہ سبھی کلاسوں کے لیے بیک وقت فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی نے گگنگیر جیسے واقعات کے خاتمے کے لیے بھارت-پاکستان مفاہمت پر زور دی
ادھر وزیر تعلیم نے اپنی پہلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ کو اسکولوں میں نومبر سیشن کی بحالی کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔