اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ، پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے - kashmir

وادی کشمیر کے معروف سیاحقی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔

گلمرگ، پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے
گلمرگ، پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

By UNI (United News of India)

Published : Mar 15, 2024, 12:27 PM IST

سرینگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہونے کے ساتھ ہی معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ جبکہ پہلگام میں بھی شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ وادی کے بقیہ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 22 سے 24 مارچ تک موسم ایک بار پھر خراب ہو سکتا ہے اور اس دوران بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ دریں اثناء، وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details