بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے میں این ایچ پی سیNHPC نے 240میگاوٹ پاور کی صلاحیت والے ایک پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس سے علاقے میں پن پروجیکٹس کی تعداد تین تک پہنچ جائے گی۔ مرکزی حکومت کی معاونت سے تعمیر کیے جانے والے پروجیکٹس کے اعلان سے مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑی گئی ہے۔
مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران علاقے میں رہائش پزیر ہنر مند و غیر ہند مند افراد، دونوں، کو کام ملے گا جس سے بے روزگاری میں کافی حد تک کمی واقع ہونے کی امید ہے۔ علاوہ ازیں لوگوں کو امید ہے کہ نئے پروجیکٹ میں جنریٹ ہونے والی بجلی کی کچھ سپلائی علاقے میں بھی کی جائے گی جس سے لوگوں کو بجلی کی موجودہ بحرانی کیفیت سے کچھ حد راحت پہنچے گی۔