جموں کشمیر:جموں کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں تمام حلقہ انتخابات سے امیدواروں نے اپنے نامزدگی کاغذات جمع کرئے اور چھان بین کے بعد متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی رد کر دی گئی۔ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظوری مل گئی ہے ان کو چناؤ نشان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد تمام امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کو تیز کیا ہے۔
اسی سلسلے میں آج نیشنل کانفرنس کے بیروہ انتخابی حلقہ سے نامزد امیدوار ڈاکٹر شفیع احمد وانی نے مختلف گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے کارکنان سے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی تلقین کی اور بتایا کہ اس بار صرف این سی کی ہر طرف لہر چل پڑی ہے لہذا ہمیں بھی اسی سمت میں اپنا اعتماد رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے وقت جن لوگوں نے رونے دھونے کا جو ایک پروپیگنڈا کیا تھا اور معصوم لوگوں کا ووٹ چھین لیا، لیکن اس انتخاب میں ایسا بلکل بھی نہیں ہوگا، بیروہ کی غیور عوام سوچ سمجھ والی ہے وہ سب کچھ جانتے ہیں کہ کشمیر میں کون سی ایجنسیاں کام کر رہی ہے اور لوگوں کو کس طرح دھوکہ دے کر اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔
وانی کا کہنا ہے کہ بیروہ حلقے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آئے دن پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں اور کھبی محبوبہ مفتی کے گن گاتے اور کھبی رشید انجینئر کے۔ انہوں نے گورنر کو دو دو بار بیروہ لانے کے باوجود بھی کوئی کام ان سے نہ ہوسکا بلکہ اپنا عہدہ چھوڑے بغیر انتخابات لڑ رہے ہیں۔