اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی اور پی ڈی پی نے ستر برسوں کے دوران خاندانی راج کیا: طارق شاہ ویری - Lok sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لیے انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سیاسی رہنما ایک دوسرے پر الزام ترشی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، تاکہ رائے دہندگان کو اپنی طرف کھینچ سکیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 6:38 PM IST

این سی اور پی ڈی پی نے ستر سالوں میں خاندانی راج کیا: طارق شاہ ویری

اننت ناگ:ڈسٹرکٹ سیکرٹری اپنی پارٹی طارق شاہ ویری نے کہا ہے کہ پچھلے ستر برسوں سے جموں و کشمیر میں خاندانی راج ہی جاری رہا ہے اور وہ وراثتی راج آج بھی قائم ہے۔ انہوں نے کیا کہ اب یہاں کے سیاست دان ووٹروں کو راغب کرنے کے خاطر اپنی پود کو الیکشن میں متعارف کرا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عمر عبداللہ کے دونوں بیٹوں کو قاضی گنڈ میں چناوی ریلی میں دیکھا گیا، جبکہ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی نے بھی جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں چناوی ریلیوں سے خطاب کیا۔

طارق شاہ نے کہا کہ پچھلے 70 سال تک کشمیر میں مفتی خاندان اور شیخ خاندان نے راج کیا، اس کے بعد 2019 میں یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے گٹ جھوڑ کرکے پی اے جی ڈی کا قیام عمل میں لایا اور آخر میں وہ الائنس بھی ٹوڑ گیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان دو خاندانوں کی وجہ سے یہاں پر اتنی اموات ہوئی، اور اتنے قبرستان بھر گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ اپنی کرسی کے لئے لڑائی لڑی اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے محبوبہ مفتی پر نشانہ سادتے ہوئے کہا کہ 2014 میں پی ڈی پی نے ہی بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور یہ وہی محبوبہ مفتی ہے جس نے راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مل کر انٹرویو میں کشمیری لڑکوں کو کیمپس میں ٹافی اور دودھ لینے کی بات کہی۔
انہوں نے این سی اور پی ڈی پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں کافی ہلاکتیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنی پارٹی زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں اور کافی لوگ اس پارٹی کے ساتھ جھڑ گئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی سچ کی سیاست کرتی ہے اور جو وعدے ہم نے نے لوگوں سے کیے ہیں، انہیں ہم پورا کرنے والے ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لئے انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے لیے سرعت سے انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details