اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے پازلپورہ میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے ایک نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ معروف شاعر اور قلمکار ڈاکٹر شاد رمضان، ریاض انزنو، اظہار مبشر اور مظفر دلبر سمیت کئی دیگر شعراء اور ادیب بھی موجود رہے۔ اس موقعے پر شعراء نے اپنا کلام حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے داد وتحسین حاصل کی۔ شعراء نے مراز ادبی سنگم کی اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مراز ادبی سنگم جنوبی کشمیر کی ایک بہت بڑی ادبی تنظیم ہے جو ادبی پروگرام کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ کے پازلپورہ میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا اہتمام - مراز ادبی سنگم
Mushaira at Bijbehara: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے پازلپورہ میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے ایک نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
Published : Mar 7, 2024, 2:12 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Maraaz Adbi Sangam اننت ناگ میں مراز ادبی سنگم کی سالانہ کانفرنس منعقد
انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں رمضان المبارک کا متبرک مہینہ آنے والا ہے۔ اس مہینے میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس طرح کی تقریبات سے نئے اور ابھرتے ہوئے قلمکاروں کو نہ صرف حوصلہ ملے گا بلکہ اس سے زبان و ادب کو فروغ ملے گا۔ اردو اور کشمیری زبان ادب کے محبّان نے کہا کہ کشمیر میں تخلیقی صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، تاہم اردو اور کشمیری زبان و ادب کی ترقی اور ترویج کے لئے نئی نسل کو رہنمائی اور رہبری کرنے کی کافی ضرورت ہے تاکہ نئے شعراء اور قلمکاروں کے مسقبل کو تابناک بنایا جا سکے اور اس سے وابستہ نامور شخصیات کی روایت کو زندہ رکھا جائے۔