اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں پی ڈی پی کی جانب سے انتخابی جلسوں کا اہتمام - Lok Sabha Eelection 2024 - LOK SABHA EELECTION 2024

PDP Holds Public Covention in Tral: ضلع پلوامہ کے ترال کے مختلف علاقوں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے انتخابی جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ جلسوں میں پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ترال میں  پی ڈی پیکی جانب سے انتخابی جلسوں کا اہتمام
ترال میں پی ڈی پیکی جانب سے انتخابی جلسوں کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 1:05 PM IST

Updated : Apr 29, 2024, 5:19 PM IST

ترال میں پی ڈی پیکی جانب سے انتخابی جلسوں کا اہتمام

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم زور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی درمیان ترال کے ستورہ،نارستان،اور دھرم گنڈ علاقوں میں پی ڈی پی کی جانب سے انتخابی جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج پارٹی کے زونل صدر قطب دین شاہ،ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن، شاہد امین۔ کے ہمراہ ترال کے ستورہ،نارستان اور دھرم گنڈ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران ترجمان موصوف نے کئی عوامی وفود کے علاوہ پارٹی کارکنان سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 تاریخ کو گھروں سے نکل کر، پی ڈی پی کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح سے لوگوں نے ترال میں پی ڈی پی کو اب تک عزت رکھی ہے، اسی طرح اس بار بھی رکھے گے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ الیکشن جموں و کشمیر کی حقیقی آواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کیلئے ہے: محبوبہ مفتی

ڈاکٹر ہر بخش سنگھ بے بتایا کہ ترال علاقے میں پی ڈی پی مرحوم مفتی صاحب کے دور سے ہی مضبوط ہیں اور یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ اس پارٹی کو بہت سپورٹ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بھی اس پارٹی کو روایتی طریقے سے سپورٹ ملے گا۔

Last Updated : Apr 29, 2024, 5:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details