کرشی وگیان کیندر نے ولر جھیل کے قریب لوٹس کے پودے لگانے گئے (etv bharat) بانڈی پورہ:مرکز کئ زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع ولر جھیل کے کنارے ندرو کی پیداوار کو بحال کرنے کے مقصد سے کرشی کیندر پوٹوشائی بانڈی پورہ نے منگل کو چار کنال اراضی میں کنول کے پودے لگائے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کے وی کے بانڈی پورہ ڈاکٹر طارق سلطان نے کہا کہ ندرو کے تنوں کو لگانے کا مقصد ولر کے کناروں کے قریب کنول کی پیداوار کو بحال کرنا ہے کیونکہ یہ 2014 کے سیلاب کے بعد کم ہو گئی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے مقامی نوجوانوں کو اپنی روزی کمانے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے کیونکہ وہ اپنے زرعی کھیتوں میں کنول کے پودے کی پودا لگا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ کنول کے تنوں کو آزمائشی بنیادوں پر لگایا ہے اور مستقبل میں ہم ان مزید دیہاتوں کو ترقی دیں گے جو کنال کے کنارے آباد ہیں۔ان کے لئے بہت کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کھیتوں میں پانی داخل ہونے سے کسان پریشان
ایک مقامی کسان نے کہاکہ گزشتہ دو دہائیوں سے جھیل سے کنول کے پودے کم ہو رہا ہے، ہم کرشی کیندر بانڈی پورہ کے دوبارہ زندہ کرنے کے لیے شکر گزار ہیں، اگر یہ کامیاب رہا اور ضرور اپنائیں گے۔