اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عبوری بجٹ سے کشمیر کے تاجروں کو توقعات

Kashmiri Traders Speak on Interim Budget: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمٹ کے بجٹ اجلاس میں آج عبوری بجٹ پیش کر رہیں ہیں جو موجودہ بی جی پی حکومت کا آخری بجٹ ہے۔ اس بجٹ سے جموں و کشمیر بالخصوص وادی کے تاجروں کو کچھ توقعات ہیں جو انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتائے۔

عبوری بجٹ سے کشمیر کے تاجروں کو توقعات
عبوری بجٹ سے کشمیر کے تاجروں کو توقعات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 11:12 AM IST

عبوری بجٹ سے کشمیر کے تاجروں کو توقعات

سرینگر: کشمیر کے شعبہ سیاحت سے منسلک معروف ہاوس بوٹ ایسوسیشن کے لیڑر منظور پختون نے بتایا کہ سیاحت شعبہ کشمیر کی اقتصادیت کا اہم حصہ ہے اور ہاوس بوٹ سے ہی کشمیر کی سیاحت دنیا میں مقبول ہوئی۔ انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا ہے کہ اگر شعبہ سیاحت کو فروغ ملا ہے۔ تاہم ہاوس بوٹ شعبہ کو سرکار نے پس پشت میں ڈال دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکار کو شعبہ سیاحت کے لئے مجموعی پکیج اور مالی امداد کرنا چاہئے۔ہاوس بوٹ کے لئے بالخصوص کچھ ضروری رعایت دی جائے تاکہ سیاحت کا یہ تاج چمکتا رہے۔

کشمیر ٹریڈ اینڈ مینفکچررز ایسوسی ایشن کے لیڈر بشیر احمد ڈار نے بتایا کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی شعبہ تجارت کی بدحالی چلا رہی ہے جس کو پٹری پر لانے کی ضرورت ہے اور اس پر مرکزی سرکار کو موجودہ بجٹ میں تاریخی پکیج دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہ شعبہ دوبارہ بحال ہو۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کریں گی

سرینگر لے لالچوک میں ہینڈی کرافٹ کے دکاندار عبدالحمید نے بتایا کہ ہینڈی کرافٹ شعبہ کو جی ایس ٹی زمرے سے باہر رکھنا چاہئے تاکہ اس پر ٹکس کم لگے جس سے اسکی خریداری میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آنے والے سیاح پی ہینڈی کرافٹ مصنوعات خریدتے ہیں لیکن جی ایس ٹی کی وجہ سے یہ مصنوعات کافی مہنگے ہوتے جارہے ہیں جس سے ان مصنوعات کی خریداری سیاحوں میں کم ہوتی جارہی ہے اور اس کا منفی اثر دکانداروں پر پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details