سرینگر:جموں کشمیر میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جموں خطہ میں موسم وادی کے مقابلے میں قدرے گرم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اضلاع میں شوپیاں کا درجہ حرارت -3.9°C، اننت ناگ -3.5°C، اور پلوامہ -3.4°C ریکارڈ کیا گیا۔ سیاحتی مقامات پہلگام اور سونہ مرگ میں بالترتیب -3.2°C اور -1.6°C درج کیا گیا۔ جبکہ گرمائی دارالحکومت سرینگر کا درجہ حرارت -0.4°C وہیں گلمرگ کا 0.0°C رہا۔
جموں خطے میں جموں شہر کا درجہ حرارت 10.6°C، بانیہال 2.3°C، اور بھدرواہ میں درجہ حرارت 2.5°C رہا۔ کشتواڑ ضلع کے پڈر علاقے میں درجہ حرارت -5.4°C ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ خطہ سب سے زیادہ سرد رہا جہاں دراس -8.9°C، لیہہ -6.6°C، اور کرگل میں شبانہ درجہ حررارت -5.9°C درج ہوا ہے۔