اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں سبھی محکمے متحرک، بجلی بحال، برف ہٹانے کا کام جاری: ڈپٹی کمشنر - POST SNOWFALL IN KASHMIR

سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے بھاری برفباری کے بعد لازمی خدمات کی بحالی سے متعلق جانکاری دی۔

ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ
ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2024, 7:45 AM IST

ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کا بیان (ETV Bharat)

سرینگر (جاوید احمد ڈار): جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی خاطر ضلع ایمرجنسی سینٹر چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کے لئے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کی سبھی اہم شاہراوں پر برف ہٹایا گیا ہے۔ اب لینز اور بائی لینز سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر کی اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا اور اب لینز اور بائی لینز سے برف صاف کرنا باقی ہے۔ ان کے مطابق سرینگر میں 1632 کلومیٹر روڈ کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ آر اینڈ بی کے تحت 350 کلومیٹر اور میونسپل کارپوریشن کے تحت 15 سو کلومیٹر روڈ سے برف ہٹانے کام شدومد سے جاری ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر کے مطابق سرینگر کی لینز اور بائی لینز پر بھی برف ہٹانے کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔ بجلی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرینگر میں 297 فیڈرز کو بحال کر دیا گیا۔ فی الوقت صرف ایک رسیونگ اسٹیشن متاثر ہے اور اس کو بھی جلد چالو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرینگر میں بجلی کو پوری طرح سے بحال کردیا گیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ کے پاس اس وقت پچاس ہزار کوئنٹل چاول، ایل پی جی اکیس دن کا جب کہ پیٹرل اور ڈیزل بھی وافر مقدار میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر عبداللہ کا دورہ گاندربل، وزیراعلیٰ نے خود گاڑی چلاکر لیا جائزہ

پولیس اننت ناگ میں ایمرجنسی میں خاتون مریضہ کو نکالنے میں مدد کی، گھر میں پیدائش کے دوران نوزائدہ کی موت

شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کچھ علاقوں میں پانی کا مسئلہ ہے جہاں پر ٹینکرز پہنچائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر میں سبھی محکموں نے کنٹرول روم قائم کیا ہے اور وہاں سے عام شہریوں کی فون کالیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ صوبائی کمشنر کے دفتر میں ایمرجنسی سینٹر بھی چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کے لئے میسر ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں برف باری: سی ایم عمر عبداللہ نے کہا امید ہے بجلی کی سپلائی جلد بحال ہو جائے گی

کشمیری سخاوت: برف باری میں پھنسے سیاحوں کیلئے کھول دیے گئے گھروں اور مسجدوں کے دروازے

ABOUT THE AUTHOR

...view details