اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

PDP Holds Rally in Baramulla: ضلع بارہمولہ میں پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارکی حمایت میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ شمالی کشمیر سے پی ڈی پی کے امیدوار فیاص میر نے سوال کیا کہ انجینیئر رشید جیل میں بند ہیں لیکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ آزاد کیوں گھوم رہے ہیں۔

بارہمولہ میں  پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی
بارہمولہ میں پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 4:51 PM IST

بارہمولہ میں پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی (etv bharat)

بارہمولہ:ضلع بارامولہ کے سرحدی علاقے اوڑی اور بونیار میں پیپل ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک روڈ شو کا اہتمام کیا۔ اس روڈ شو کی صدرات پی ڈی پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ میر محمد فیاض کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ پی ڈی پی کے پارلیمانی حلقہ کے انچارج خالد محراج لون اور ڈی ڈی سی ناروا رضیہ حسن بھی موجود رہے۔

بارہمولہ میں منعقدہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے بھی اس روڈ شو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران میر فیاض نے اوڑی اور بانیار میں عوام سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے نیشنل کانفریس پر جم کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر جتنی بھی سیاسی پارٹیاں ہیں وہ بی جے پی کا ایجنڈا چلا رہی ہیں۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ پہلے بھی نیشنل کانفرنس کے تین رکن پارلیمان رہے چکے ہیں۔ لیکن انہوں نے آج تک کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا تو اب کیا کریں گے۔

یہ بھی پٖڑھیں:بی جے پی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر ایک ہی الزام ہے ،لیکن انجینئر رشید جیل میں بند ہیں ان داکٹر فاروق عبداللہ اسی الزام میں باہر گھوم رہے ہیں ۔ایسا کیوں ؟۔ایک شخص کے خلاف کارروائی دوسرے کو آزاد چھوڑ دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details