پلوامہ:جموں کشمیر اپنی پارٹی نے آج ضلع پلوامہ کے وٸین پامپور علاقے میں پارٹی کارکنوں کا اجلاس طلب کیا۔اس کی صدارت سری نگر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار اور سینئر لیڈر محمد اشرف میر نے کی، پروگرآم میں پامپور حلقہ کے انچارج میر الطاف اور مہیلا ضلع پلوامہ کی صدر میما اختر کے علاوہ متعلقہ علاقے کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سری نگر کے پارلیمانی حلقے کے امیدوار محمد اشرف میر نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتیوں نے عوآم کو ہمیشہ دھوکہ دہی کر کے ووٹ بینک مضبوط کر لیا ہے لیکن اب ان کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے وہ بے نقاب ہو چکے ہیں۔لوگ سمجھ چکے ہیں کہ جھوٹی سیاست کر کے یہ سیاست دآن انہیں اپنے مفاد کے لۓ استعمال کر رہے ہیں۔اب لوگ اسی شخص کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر اپنا لیڑر بنالینگے جو ان کے فلاح و بہبود کےلۓ کام کریں گے۔