اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس ورکرز کی بیروہ حلقے سے غلام احمد خان کو منڈیٹ دینے کی مانگ - Beerwah Constituency Mandate - BEERWAH CONSTITUENCY MANDATE

اسمبلی انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں میں منڈیٹ کو لیکر اندونی خلفشار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

این سی کارکن، غلام احمد خان
این سی کارکن، غلام احمد خان (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 8:28 PM IST

این ورکرز کی بیروہ حلقے سے غلام احمد خان کو منڈیٹ دینے کی مانگ (ای ٹی وی بھارت)

بڈگام (جموں کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اسمبلی نشست، بیروہ، کے منڈیٹ حوالہ سے نیشنل کانفرنس کے ورکرز نے پارٹی کے ایک سینئر کارکن غلام احمد خان کے رہائشی مکان واقع گوندی پورہ میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں شرکاء نے غلام احمد خان کو منڈیٹ دینے کی مانگ کی۔ نیشنل کانفرنس ورکرز کا کہنا ہے کہ ’’بیروہ حلقے کی نمائندگی آج تک یہاں کے مقامی باشندے کو نہیں ملی ہے جو ایک المیہ سے کم نہیں ہے۔‘‘

کنونشن میں این سی کارکنان نے کہا کہ کافی عرصے سے بیرہ حلقے کی نمائندگی مقامی این سی کارکن نے نہیں کی کیونکہ ماضی میں پارٹی کا نائب صدر، عمر عبداللہ ہی اس حلقے سے الیکشن لڑتے آ رہے تھے جبکہ 2014 سے انہوں نے اس حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی جبکہ مقامی باشندے یہاں کے دیرینہ کارکن حاجی غلام احمد خان کو منڈیٹ دینے کے حق میں ہیں۔ کارکنان کا مزید کہنا ہے کہ ’’عمر عبداللہ کا نام پارٹی نے پہلے ہی گاندربل اسمبلی نشست کے لئے نامزد کیا ہے لہٰذا ہے بیروہ علاقے کے پارٹی کارکنان ہائی کمان سے غلام احمد خان کو نامزد کرنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی ہو سکے۔‘‘

غلام احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ پارٹی قیادت کے فیصلہ کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ بھی پارٹی سے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ انہوں نے منڈیٹ نہ دئے جانے کی صورت میں دبے الفاظ میں پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا: ’’میں دہائیوں سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہوں، قربانیاں بھی دی ہیں اور اگر نیشنل کانفرنس نے فیصلہ میرے حق میں نہیں دیا تو پھر غیور عوام جو بھی فیصلہ لے گی وہ مجھے منظور ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:عمر، محبوبہ کی انتخابی مہم میں جماعت اسلامی مرکزی موضوع، پارٹی منشور سرد خانے میں - Omar Mehbooba and Jamaat

ABOUT THE AUTHOR

...view details