گاندربل: گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے خیر باغ بٹوینہ گاندربل میں تربوز کے کاشت سے جڑے کسانوں کے حوالے سے ایک خبر نشر کی تھی جس میں اُنہوں نے اس صعنت سے متعلق اپنے خیالات بیان کیے۔ نیز کسانوں نے ان کو سینچائی کے حوالے سے مشکلات کے بارے میں بھی بتایا تھا۔ اس خبر کے تناظر میں آج چیف ایگریکلچر آفسر گاندربل شاہنواز حسین شاہ نے اپنے دیگر عملے کے ہمراہ خیر باغ کا دورہ کر کے وہاں کے کسانوں کو در پیش مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور کسانوں نے انہیں اپنے مشکلات سے آگاہ کرایا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر - Impact of ETV Bharat news
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے خیر باغ بٹوینہ کا چیف ایگریکلچر آفسر گاندربل نے دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کسانوں کی فریاد سنی۔ قبل ازیں ای ٹی وی بھارت نے کسانوں سے متعلق مسائل پر خبر نشر کی تھی۔
Published : Jul 28, 2024, 7:57 PM IST
چیف ایگریکلچر نے کسانوں کو یقین دہانی کرائی کہ سرکار نے کسانوں کے لئے کئی اسکیمیں وجود میں لائی ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سرکار کی جانب سے شروع کی گئی انٹرا گیٹیڈ اسکیم کے تحت کسانوں کو بہتر سینچائی خدمات بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔ محکمہ ذراعت کے سربراہ نے کہا کہ وہ اپنے فیلڈ سٹاف کو مزید متحرک کر کے کسانوں تک سرکاری اسکیموں سے متعلق آگاہی دیں گے۔ اس موقع پر کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ کیا اور کہا کہ ان کی طرف سے کسانوں کو در پیش مشکلات اعلیٰ حکام تک پہنچایا جس کے نتیجے میں محکمہ زراعت کے ضلع افسر نے از خود علاقے کا دورہ کر کے کسانوں کو در پیش مسائل و مشکلات کا حل کرنے کا تیقن دیا۔