سرینگر:جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے مرکز سے جموں وکشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کرانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات پُر امن ہیں یہاں اسمبلی انتخابات فوراً سے پیشتر منعقد ہونے چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے اپنے پڑوسی ملک سے کوئی واسطہ نہیں ہے میری ذمہ داری ہے کہ یہاں جموں وکشمیر میں جمہوریت بحال ہوجائے'۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ'مجھے اپنے پڑوسی ملک سے کوئی واسطہ نہیں ہے وہاں کیا ہو رہا ہے، جموریت ہے یا نہیں یہ میری ذمہ داری نہیں ہے بلکہ میری ذمہ داری یہ ہے کہ یہاں جموں وکشمیر میں جمہوریت بحال ہو'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات فوراً سے پیشتر منعقد ہونے چاہئے یہاں حالات پُر امن ہیں یہاں لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد ہونے چاہئے، یہ مرکز سے میری گذراش ہے کیونکہ ہمیں پارلیمنٹ سے کچھ نہیں ملتا ہے'۔