بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سینیئر اور پی ڈبلیو ڈی خصوصی شہریوں کے اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ہوم ووٹنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ ان ٹیموں کو آج ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بانڈی پورہ منظور قادری نے ضلع ہیڈ کوارٹر سے ضلع کے مختلف علاقوں کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ "میں جسمانی طور پر معذور ہوں میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشنوں تک نہیں جا سکتا، یہ میرے گھر پر میرا دوسرا ووٹ ہے جس کے لیے حکومت کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں یہ سہولیات دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں"۔ ایک اور بزرگ شہری نے اپنے ووٹ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایک ایک ووٹ اہمیت رکھتا ہے۔ وہ حکومت کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں اپنے گھروں میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر کسی کو اس عمل میں حصہ لینا چاہیے اور اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنا چاہیے"۔