سرینگر:جمعتہ الوداع کے موقعے پر آج آثار شریف درگارہ حضرت بل میں ایک غیر مقامی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے فرزندان توحید کے سامنے اسلام قبول کیا۔ مذکوہ نوجوان کا اب مسلمان نام محمد عبدللہ رکھا گیا ہے۔
درگاہ حضرت بل سرینگر میں اس وقت جمعہ نماز کے خطبے سے قبل لوگوں نے اسلام کے حق میں نعرے بلند کئے، جب امام صاحب نے اعلان کیا کہ ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنا والا ایک ہندو نوجوان دین اسلام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کررہا ہے۔
ایسے میں پھر امام صاحب نے مذکورہ شخص کو فرزندان توحید کی کثیر تعداد کی موجودگی میں کلمہ طیبہ اور اس کا معنی سننا کر اسلام قبول کروایا اور اس کا نام محمد عبدللہ رکھا ۔اس طرح لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا یہ ہم سب کے لیے باعث مسرت ہے، کہ غیر مسلم دین حق سے متاثر ہوکر اسلام کے دائرے میں آرہا ہے۔
اس موقعے مذکورہ ہندو نوجوان سے کلمہ پڑھانے سے قبل یہ پوچھا گیا کہ "کسی نے آپ کو اسلام قبول کرنے کے لیے زور زبردستی تو نہیں کی یا کوئی دباؤ تو نہیں ڈالا، جس پر اس نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنا چاہتا ہے، اور مجھ پر کسی کا زور یا دباؤ نہیں ہے۔"
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
درگاربل حضرت بل میں ہندو نوجوان نے دین اسلام قبول کیا - Hindu Man converted - HINDU MAN CONVERTED
Hindu Man Converts To Islam جمعتہ الوداع کے موقعے پر آج آثار شریف درگارہ حضرت بل میں اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ہندوں نوجوان نے دین اسلام قبول کر لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد نوجوان نے بتایا کہ وہ اسلام دین سے متاثر ہے۔
درگاربل حضرت بل میں ہندو نوجوان نے دین اسلام قبول کیا
Published : Apr 5, 2024, 10:53 PM IST
مزید پڑھیں:
- برطانوی ارب پتی ڈینی لیمبو کا اسلام قبول کرنے کے بعد پیغام
- فلسطینیوں کے مضبوط ایمان سے متاثر ہو کر امریکی ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کر لیا
واضح رہے جمعتہ الوداع ادا کے موقعے پر آثار شریف درگارہ حضرت میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز ادا کی۔