ترال:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کی رونقیں چاروں طرف بکھری ہوئیں ہیں۔رحمتوں بھرا رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں فرزندان توحید روزہ، نماز، ذکر، اذکار اور نوافل کو کثرت سے ادا کرتے ہیں۔ جہاں پورا ماہ مبارک رمضان برکتوں اور رحتموں کا ایک مہینہ ہے وہیں اس کا پہلا عشرہ جسے عرف عام میں عشرہ رحمت کہتے ہیں۔ اللہ پاک کی رحمت اور بے شمار فضائل و برکات لاتا ہے۔ اس مہینے میں عالم اسلام روزے رکھتے ہیں اور ربِ کائنات کی عبادت کر کے خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف رہتے ان خیالات کا اظہار معروف زیارت گاہ خانقاہ فیض پناہ کے امام و صدر مدرس دارلعلوم شاہ ہمدان رح ترال حافظ عرفان احمد ثقفی کیا۔
حافظ عرفان احمد ثقفی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں بتایا کہ حضور اکرم صلی علیہ وسلم نے حدیث میں اس بات کو فرمایا ہے کہ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عشرہ رحمت کا جہاں تک سوال ہے تو اس میں اللہ پاک کی رحمت کا سمندر وسیع تر ہوتا ہے۔اللہ پاک اپنے بندوں کو اپنی رحمت کے سایبان میں ڈھانپ لیتا ہے۔