بڈگام: جموں ؤ کشمیر:- وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج دوسرے روز بھی شام کو اینٹ بٹھے پر موجود غیر ریاستی مزدور کی بیٹی کو چیتے نے اپنا شکار بنانے کی کوشش میں اسے شدید زخمی کر دیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بیروہ علاقے کے دانسیرا میں شیخ برک کلن (ایس بی کے) بھٹے میں جنگلی تیندوے نے ایک کمسن بچی پر حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہو گئی تاہم آس پاس کے لوگوں اور مزدوروں نے شور مچایا اور تیندوے کو بھگانے میں کامیاب ہو گئے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بڈگام کے بیروہ علاقے میں چیتے کے حملے میں کمسن لڑکی زخمی - Leopard Attack in Budgam - LEOPARD ATTACK IN BUDGAM
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں تیندوے کے حملے جاری ہے۔ تیندوے کے حملوں میں اب تک چار بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ تیندوے کے حملوں سے بچنے کے لئے ابھی تک خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا ہے۔
Published : Oct 2, 2024, 10:52 PM IST
انہوں نے اس زخمی شدہ بچی کی شناخت چھ سالہ عالمہ ماں کا نام نفیسہ ساکن اتر پردیش کے بطور بتائی۔ خوش قسمتی سے اس کی چوٹیں اتنی شدید نہیں تھیں جس کی وجہ سے وہ بچ گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ علاقے میں اس طرح کے مزید حملوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹریپ بھی نسب کئے ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز میں تیندوے کا دوسرا حملہ ہے جس میں اس نے اینٹ بھٹوں میں کام کر رہے غیر ریاستی مزدوروں کے بچوں کو اپنا شکار بنایا جس میں ایک کی موت بھی واقع ہو گئی ہے اور دوسری زخمی حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بڈگام ضلع میں رواں سال کے دوران ابھی تک چار بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں ہیں اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔