اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ

snow in kashmir ends dry spellوادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں تازہ برفباری سے کسانوں، سیاحت سے جڑے افراد کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

کشمیر میں برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ
کشمیر میں برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 3:58 PM IST

کشمیر میں برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ

اننت ناگ:بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں تازہ برفباری ہوئی جس کے ساتھ ہی طویل خشک موسم کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگیا۔ شدید سردیوں کے چالیس روزہ عیام ختم ہونے کے ساتھ ہی موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور ہلکی بارشوں کے بعد پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جو ابھی بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ وادی کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہو رہی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے، تاکہ ٹریفک کی نقل و حمل میں رکاوٹیں حائل نہ ہوں۔ کئی مقامات پر لوگوں کی سہولیت کے لئے ہیلپ لائنز اور کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے۔ وہیں پہاڑی علاقوں کے لوگوں کے لئے ایڈوائزی بھی جاری کی گئی ہے، برفانی تودوں سے بچنے کے لئے مکینوں سے احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔

زراعت کے شعبہ خاص کر ہارٹیکلچر سے وابستہ افراد باراں کے منتظر تھے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ طویل خشک موسم نئے زراعتی سیزن کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، وہیں ندی نالوں میں پانی کی بتدریج کمی ہونے سے پانی کی شدید قلت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا۔ ادھر، محکمہ سیاحت سے جڑے افراد بھی مایوسی کا شکار ہوئے تھے اور برفباری نہ ہونے کے سبب سیاح اپنی بکنگس منسوخ کر رہے تھے۔ تاہم دھیر سے ہی صحیح آج کی برفباری سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: برف ہٹانے کے لیے مشینری، عملہ مستعد

سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ، کوکرناگ و دیگر مختلف مقامات پر سیاح تازہ برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، برف کے شوق سے وادی وارد ہونے والے سیاحوں کی تمنا پوری ہونے کے بعد سیاح کافی خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details