جموں: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں فوڈ پوائزننگ کے ایک واقعے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور دو دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔
فوڈ پوائزننگ کے سبب عزیل حسین نام کے ایک شخص کا راجوری میں انتقال ہوگیا، جب کہ رابعہ کوثر، حرمانہ کوثر اور رفتار احمد جموں کے سری مہاراجہ گلاب سنگھ (ایس ایم جی ایس) اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ ایس ایم جی ایس اسپتال کے اسپتال کے حکام نے بتایا کہ دو دیگر متاثرہ افراد کی حالت نازک ہے اور وہ اب بھی آئی سی یو میں بھرتی ہیں۔
مبینہ طور پر متاثرین نے شدید بیمار ہونے سے پہلے ایک ساتھ کھانا کھایا۔ مقامی ہیلتھ اتھارٹی نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں مریضوں کی بگڑتی ہوئی حالت کے باعث انہیں خصوصی دیکھ بھال کے لیے ایس ایم جی ایس ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔