اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام، تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال - Flood Like Situation in Beerwah - FLOOD LIKE SITUATION IN BEERWAH

وادی کشمیر میں طویل خشک موسم کے بعد پیر کی صبح ہوئی بارشوں سے جہاں لوگوں نے گرمی کی شدت سے راحت کی سانس لی وہیں بعض علاقوں میں تیز بارشوں کے سبب ندی نالوں کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔

بڈگام، تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال
بڈگام، تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 6:53 PM IST

بڈگام، تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال (ای ٹی وی بھارت)

بڈگام (جموں کشمیر):وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بیروہ علاقے کے ہردہ لٹنہ گاؤں میں پیر کی صبح ہوئی بارشوں کے سبب لار نامی ایک ندی میں پانی کے تیز بہاؤ سے باندھ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں گاؤں سے گزرنے والی چھوٹی ندیوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی، نتیجتاً ندی کے کناروں پر تعمیر کیے گئے مکان اور گؤ خانوں میں پانی داخل ہو گیا۔

محمد صدیق گنائی نامی ایک مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج صبح اچانک ایک چھوٹی ندی میں تیز بارشوں کے سبب طغیانی آئی، اور آناً فاناً متعدد رہائشی مکانات میں پانی داخل ہو گیا جس کے سبب عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آریزال علاقے میں محکمہ فلڈ اینڈ ایریگیشن نے دوسری ندیوں کا پانی بھی لار ندی کی جانب موڑ دیا ہے جس سے اس ندی میں پانی کا بہاؤ اچانک بڑھ گیا اور اس گاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ارشاد احمد شاہ نامی ایک اور شہری نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار بی ڈی او بیروہ سے ندی کے ارد باندھ تعمیر کرنے کی درخواست کی تاہم لوگوں کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کے دوران باندھ نہ ہونے اور دوسری ندیوں کا پانی لار ندی میں موڑنے سے پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے جو کبھی بھی ایک بڑے سیلاب کا موجب بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح اچانک اور تیز بارشوں کے سبب ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں موجود امالک خاص کر اشیاء خورد و نوش پانی سے خراب ہو گئے جبکہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری میں بڈگام ضلع کے دودھ پتھری اور خانصاحب علاقے میں تیز بارشیں اور اچانک سیلاب آنے کی پیش گوئی کی تھی۔ قبل ازیں پیر کی صبح طویل عرصہ کے بعد کشمیر میں بارشیں ہوئیں جس سے نہ صرف گرمی سے لوگوں کو راحت بلکہ بلکہ کسانوں خاص کر باغ مالکان نے بھی راحت کی سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں:طویل خشک موسم کا خاتمہ، کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع - Rain Lashes Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details