بانڈی پورہ: کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے لہڑوال پورہ گاؤں کے ماہی گیر برادری نے منگل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 3 بٹالین کی جانب سے پنے گاؤں میں مفت طبی کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مقامی باشندوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گاؤں میں بنیادی طبی سہولیات میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک گولی خریدنے کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر مجبور ہیں۔
نذیر احمد نام کے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ سے ہمارے لیےایک امید پیدا ہوگئی ہے۔کیمپ میں موجود ڈاکٹروں نے ہماری اچھی طرح سے جانچ پڑتال کرنے کے علاوہ ہمیں مفت ادویات دی گئیں ۔