سرینگر:ڈارئریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے کشمیر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے اول تا نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لیے پہلی مرتبہ یکساں ڈیٹ شیٹ جاری کیا ہے۔
جاری کردہ ایک حکمنامے مطابق اول تا نویں کلاسز کے سمری امتحانات 25 نومبر سے 6 دسمبر کے بیچ انجام پائیں گے۔ سوالی پرچے متعلقہ اور انفرادی اسکولوں کی طرف سے طلباء کی قابلیت، نصابی اہداف اور سیکھنے کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء کی تشخیص کے مطابق ترتیب دیے جائیں گے جو مجموعی رپورٹ کارڈ کے عین مطابق ہوں گے۔ حکم نامے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امتحانات کے ہموار انعقاد کے لیے تمام ضروری سہولیات موجود رہیں۔
اس سے قبل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صاف گوئی کے بجائے مبہم الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اول سے نویں جماعت کے امتحانات 15 نومبر سے دسمبر کے وسط تک لیے جائیں گے اور محکمہ دوستانہ اور قابلیت پر مبنی سالانہ امتحانات کا انعقاد کرے گا جس کے لئے یکساں ڈیٹ شیٹ ہوگا۔ تاہم اس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈیٹ شیٹ جاری کی گئی جس میں سبھی امتحانات کو 25 نومبر سے 6 دسمبر تک لینے کی تاریخیں دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس قبل وزیر تعلیم سکینہ اتو نے کہا تھا کہ رواں ماہ نومبر کے وسط میں امتحانات میں شرکت کرنے کرنے والے طلبا کو نصاب میں نرمی ملے گی۔ یہ فیصلہ مارچ سے نومبر، دسمبر تعلیمی سیشن کی تبدیلی کے بعد لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں دسویں اور بارہویں جماعتوں کا امتحانی شیڈول جاری