اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر میں پہلی بار ڈھائی کلومیٹر طویل ترنگا ریلی کا حصہ بنا - 2 and half KM Long Tricolour - 2 AND HALF KM LONG TRICOLOUR

’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت حکومت کی جانب سے لوگوں کو ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

شمالی کشمیر میں اڑھائی کلومیٹر طویل ترنگا بنا ریلی کا حصہ
شمالی کشمیر میں اڑھائی کلومیٹر طویل ترنگا بنا ریلی کا حصہ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 2:14 PM IST

Updated : Aug 14, 2024, 2:31 PM IST

شمالی کشمیر میں اڑھائی کلومیٹر طویل ترنگا بنا ریلی کا حصہ (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (جموں کشمیر):شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھی دیگر قصبہ جات اور اضلاع کی طرح ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تاہم ضلع کے رفیع آباد علاقے میں منعقد کی گئی اپنی نوعیت کی پہلی ریلی کے دوران 2.5 کلومیٹر طویل ترنگا بھی ریلی کا حصہ بنا۔ ریلی میں ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت طلباء کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اس قسم کی ریلی جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کی گئی اور یہ پہلی مرتبہ 2.5 کلومیٹر لمبا ترنگا دیکھنے کو ملا۔ ریلی کو ضلع رفیع آباد کے وترگام علاقے سے شروع کیا گیا جو چھیجہامہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران کالج طلباء کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شامل لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ہم نے اس قسم کے پروگرام میں پہلی مرتبہ شرکت کی ہے جس سے ہمیں بہت خوشی ملی۔ ‘‘

ڈی سی بارہمولہ، مِنگا شرپا نے کہا کہ ’’آج ہم نے نہ صرف بارہمولہ ضلع میں بلکہ پورے جموں کشمیر میں ریکارڈ قائم کیا ہے ریلی میں شامل لوگوں کا سیلاب انتہائی خوش آئند ہے جو کہ ایک بڑی پیش رفت بھی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت جموں کشمیر کے طول و عرض میں گزشتہ کئی دنوں سے ترنگا ریلیز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جموں کشمیر پولیس، ضلع انتظامیہ، سی آر پی ایف کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی جانب سے مختلف اقسام کی ریلیز منعقد کی گئیں، جن میں بوٹ ریلی، بائیک ریلیز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے یمین و یسار میں ترنگا ریلیز کا اہتمام

Last Updated : Aug 14, 2024, 2:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details