اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں دھماکہ خیز مواد برآمد، ایک شخص گرفتار

Police Recovers Explosives: ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پولیس نے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

Police recovers explosives in sopore
Police recovers explosives in sopore

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 1:12 PM IST

سوپور:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کراکنشیون کالونی میں پولیس نے ایک مکان سے دھماکہ خیز مواد کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (IEDs) کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ "آج تقریباً آٹھ بجے پولیس چوکی تارزو اور 52RR/CRpf کے ساتھ کراکنکشیون گاؤں میں سوپور کے ایف آئی آر نمبر 307/2023 کے سلسلہ میں آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Tiffin Box Timer IED Recovered جموں میں قومی شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد

تلاشی کے دوران راشد نجار کے گھر سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، میگزین کے ساتھ ایک زنگ آلود پستول اور ایس ایل آر/ اے کے 47/ پستول کا گولہ بارود ملا، جو کراکنکشیون سوپور کے ہلاک دہشت گرد قیوم نجار کا بھائی ہے۔ اس ضمن میں راشد نجار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے شہر میں سکیورٹی کو برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے جاری کوششوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ اس دوران پولیس نے کیس کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی ہیں تاہم توقع ہے کہ تفتیش آگے بڑھنے کے ساتھ ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details