راجوری : جموں و کشمیر کے راجوری میں سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ راجوری ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں 28 اگست کی رات دیر گئے سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم ضلع کی خواس تحصیل کے دور افتادہ لاٹھی گاؤں میں تلاشی آپریشن کررہی تھی کہ اچانک عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق انکاونٹر جاری ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر کے راجوری میں انکاونٹر شروع - Encounter breaks out in Rajouri
جموں و کشمیر کے راجوری کے دورافتادہ مقام پر سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
Published : Aug 29, 2024, 7:52 AM IST
|Updated : Aug 29, 2024, 8:27 AM IST
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکوریٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ آدھی رات کے بعد گھنٹوں تک جاری رہا، انہوں نے مزید کہا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کل رات ایک اور انکاؤنٹر شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے مبینہ طور پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔