پلوامہ:کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نوپورہ بائیز ہائی اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں کنڈرگارٹن اسکولز کی نو منتخب آیاؤں و ہیلپرز کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کا انعقاد زونل ایجوکیشن آفس ٹہاب نے کیا تھا۔اس میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی بطور مہمان خصوصی تھے۔
ٹہاب زون کے لئے 79 کنڈرگارٹن اسکولز کو منظوری ملی ہے۔اس کے لئے محتلف علاقوں کی 79 لڑکیوں کو آیا و ہیلپر کے طورپر منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی آئی او پلوامہ،مونسپل کونسلر اور زونل ایجوکیشن افسر نے کہا کہ نومنتخب خواتین اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں چھوٹے چھوٹے بچوں کے دیکھ بھال کے منتخب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نو منتخب آیا نصرت رشید نے کہا کہ ہم اس وقت کافی خوش محسوس کر رہے کہ ہم اس کام کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے منتخب کیا گیا اور ہم اپنے فرائض سرانجام دینے کے لئے تیار ہیں۔