بانڈی پورہ : ایکو ٹورازم اور سیاحتی مقام ڈمگلی کو فروغ کے لیے جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ضلع انتظامہ کی جانب سے کوئل مقام بانڈی پورہ میں سیاحت کے فروغ دینے سے متعلق ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان، ڈی سی وائس چیئرپرسن شفیق، اسسٹنٹ بزنس ٹورازم شبنم بشیر گوجر کے علاوہ دیگر عہدیدار اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران ڈی سی بانڈی پورہ نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بانڈی پورہ ڈی سی نے ڈمگلی میں ہوم اسٹے کا افتتاح انجام دیا - DC Bandipora Visits Quilmuqam
ڈی سی بانڈی پورہ نے بانڈی پورہ کے کوئل مقام علاقہ کا دورہ کیا اور ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے آلوسہ کی ڈمگلی منزل پر گھر اسٹے کا افتتاح کیا ہے۔
Published : Jul 24, 2024, 4:51 PM IST
ڈی سی بانڈی پورہ نے کوئل مقام میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ شدہ ہوم اسٹے کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سنمبل اور بانڈی پورہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر 48 گھر اسٹیز کو فعال بنایا گیا ہے تاکہ مقامی سطح پر سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم اسٹیز کا مقصد مقامی سطح پر سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کو رروزگار سے جوڑنے میں بھی مدد ملے گیی۔ ڈی سی نے سیاحتی مقامات ڈمگلی، بڈے دمگلی ڈنا، لشکوٹ، نرمرگ اور چانداجی کا بھی دورہ کیا اور ان مقامات کو سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی بات کہی۔