بارہمولہ:ڈپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر بارہمولہ کی جانب سے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں کسانوں اور فروٹ گروورسکے لیے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ان کسانوں کو Field exposure visit کے لیے ضلع سے باہر بھیجا گیا۔ اس دوران چیف ہارٹیکلچر افسر بارہمولہ راجیندر سنگھ کے علاوہ محکمہ سے وابستہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کسانوں کو ڈی سی بارہمولہ مینگا شرپا نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ڈی سی بارہمولہ نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جو مختلف مرکزی اسکیمز ہیں ان کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس سے ان کو کافی منافع مل سکتا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بارہمولہ میں کسانوں اور فروٹ گروورس کے لیے بیداری پروگرام کا انعقاد - Baramulla Farmers
Chief Horticulture Officer Baramulla: ڈپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر بارہمولہ کی جانب سے ڈاک بنگلہ میں بیداری پروگرام کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ جس میں ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ سرکار کی مرکزی اسکیمز سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس سے ان کو کافی حد تک منافع مل سکتا ہے۔
بارہمولہ میں کسانوں اور فروٹ گروورس کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام (ETV Bharat Urdu)
Published : Aug 20, 2024, 12:29 PM IST