اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں بلاک دیوس کا انعقاد

Block Divas Held At Sopore ضلع بارہمولہ کے سوپور کے رنگیر کے ہرد شیوہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے ضلع کے اعلیٰ حکام کے سامنے اپنے مسائل رکھے۔

سوپور میں بلاک دیوس کا انعقاد
سوپور میں بلاک دیوس کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 12:53 PM IST

سوپور میں بلاک دیوس کا انعقاد

بارہمولہ:اس موقعے پر اے ڈی سی سوپور شبیر رینا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ ان کے ہمراہ ضلع انتظامیہ کے دیگر چھوٹے بڑے افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران اے ڈی سی سوپور شبیر رینا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقہ میں پیش آنے والی دشورایوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر یا زیر التوا ہیں انہیں بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہم سوپور اور اس کے مختلف علاقوں میں مستقل میں بھی بھی اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ اس بلاگ دیوس پروگرام سے لوگوں کے کافی مسائل حل ہوتے ہیں اور لوگوں کی مشکلات دور ہوتی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم ضلع بارہمولہ کے ہر ایک گاؤں دیات میں جائیں اور اس قسم کے پروگرام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:منڈی میں بی ایس ایف کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ سرکار اور ضلع انتظامیہ سوپور لگاتار رفیع آباد کے ساتھ ساتھ گاؤں دیات میں لوگوں کے پاس جاتی ہے اور ان کے مسئلے و مسائل حل کرتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مشکلات دور ہوں تاکہ گاؤں کی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details