اننت ناگ: ماہ رمضان میں وادی کشمیر کے کئی علاقے میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہے۔ وہی متعدد دیہات میں بجلی بیشتر اوقات غائب ہی رہتی ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں بجلی ٹرانسفارمر لوڈ شیڈینگ کی وجہ سے بار خراب ہونے سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔
اس متبرک مہینے ماہ رمضان میں بھی جنوبی کشمیر کے اکثر بیشتر علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت بجلی غائب ہی رہ جاتی ہے۔ وہی کچھ ایسے بھی علاقے ہیں، جہاں بجلی کے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات درپیش آتے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بنگہ ڈار علاقہ کا بھی یہی حال ہے۔ علاقے کے لوگوں نے آج ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیا اور ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا اور محکمہ کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ کافی پریشان ہیں۔
احتجاجیوں کے مطابق گنجان آبادی والے علاقے میں محض سو کلو واٹ ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے، جو بار بار لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے۔