اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں منشیات کے خلاف بیداری پروگرام

Awareness Programme: بارہمولہ ضلع کے سوپور میں واقع کورٹ کمپلیکس میں لیگل سروس کمیٹی کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بارہمولہ میں منشیات کے خلاف بیداری پروگرام
بارہمولہ میں منشیات کے خلاف بیداری پروگرام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 12:48 PM IST

بارہمولہ میں منشیات کے خلاف بیداری پروگرام

بارہمولہ:جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں واقع کورٹ کمپلیکس میں لیگل سروس کمیٹی نے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کے مقصد سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ عادل مشتاق موجود تھے۔ انہوں نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔ کیونکہ اس سے عوام کو منشیات کے منفی اثرات کے بارے میں پتہ چلاتا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں منشیات کی وبا کو پھیلانے والی وجوہات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ اس بات پر زور دیا کہ سماجی برائیوں کا قلع قمع یا روک تھام صرف اسی صورت میں ممکن ہو پائے گی، جب اس کی اصل وجہ معلوم ہو۔ کشمیر میں منشیات ایک وبا کی صورت اختیار کر رہی ہے اور اگر ہم اب بھی نہیں جاگے تو آنے والے وقت میں اس صورت حال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر صحافی آصف سلطان پانچ برسوں کے بعد رہا

ان کا کہنا ہے کہ ایسے میں انتظامی اور سماج سطح پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ وہیں انفرادی اور اجتماع طور پر لوگوں کو آگے آنا ہوگا، تاکہ نشے میں پھنسے نوجوان کو اس سے باہر نکالا جائے اور کشمیر سے منشیات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس قسم کے پروگرام کرنا کافی ضروری ہے اور آنے والے وقت میں اس قسم کے پروگرام ہم جاری رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details