جموں:سالانہ امرناتھ یاترا 2024 کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں صوبہ جموں میں کُل 112 ڈاکٹروں کو لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر صوبہ جموں کے دس اضلاع میں 112 ڈاکٹروں کو لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے، جو یہ سرٹیفکیٹس اپنے ہیلتھ سینٹروں سے جاری کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سرٹیفکیٹ یاترا کے لئے ایڈاؤنس رجسٹریشن کرنے کے لئے لازمی ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں امسال سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا 29 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات اختتام پذیر ہونے کے بعد انتظامیہ شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں میں جٹ جائے گی جو امکانی طور پر 29 جون سے شروع ہو کر 19 اگست کو پایہ تکیمل کو پہنچے گی'۔