باغ گل لالہ میں 73 اقسام کے تقریباً 17 لاکھ ٹیولپ لگائے گئے ہیں
Tulip Gardens Preparion in Srinagar: ڈل جھیل کی کنارے اور زبرون پہاڑی سلسلہ کے دامن میں سری نگر کا اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن اپنی مکمل خوبصورتی کے ساتھ موجود ہے۔ یہ تیس ایکڑ اراضی پر پھیلا براعظم ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن ہے۔ اس باغ گل لالہ میں 73 اقسام کے تقریباً 17 لاکھ ٹیولپ لگائے گئے ہیں۔
باغ گل لالہ میں 73 اقسام کے تقریباً 17 لاکھ ٹیولپ لگائے گئے ہیں
سرینگر (جموں کشمیر): شہرہ آفاق جھیل ڈل اور زبرون پہاڑیوں کے دامن واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ، باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لیے سجانے سنوارنے کی خاطر کام شدومد سے جاری ہے۔ باغبان اس وقت ٹیولپ پودوں کی سنیچائی ، کھدائی اور دیگر کاموں میں کافی مشغول نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں ٹیولپ گارڈن کو 23 مارچ کو سیاحوں اور عام لوگوں کے لیے کھولا جارہا ہے۔ باغ کو کھولے جانے، امسال کے ٹیولپ کے 5 نئے اقسام متعارف کرنے اور دیگر تیاریوں سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے اسسٹنٹ فلوریکلچر اور ٹیولپ گارڈن کے انچارج آصف احمد ایتو سے خصوصی بات چیت کی۔
ٹیولپ گارڈن میں سترہ لاکھ ٹیولپ سیاحوں کو محظوظ کریں گے
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ٹیولپ کے پانچ نئے اقسام کو متعارف کیا گیا جو کہ باغ کی خوبصورتی کو مزید دوبالا کرے گی۔ ایسے میں امسال 73 اقسام کے تقریباً 17 لاکھ ٹیولپ لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو عوام کے لیے باغ کو کھول دیا جائے گا اور توقع ہے کہ نہ صرف ملکی بکہ غیر ملکی سیاح بھی کشمیر کے اس خوبصورت باغ کی سیر کریں گے اور لگائے دلکش پھولوں کا بھر پور مشاہدہ کریں گے۔ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران سیاحوں کی خاصی تعداد باغ گل لالہ کی سیر پر آئی۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ رواں برس گزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ سیاحوں کی تعداد دیکھنے کو ملے گی۔ تقریباً 6 سو کنال اراضی پر محیط اس باغ گل لالہ میں جن ٹیولپ پودوں کو لگایا گیا۔ ان کو سوئزر لینڈ، ہالینڈ اور دیگر بیرون ممالک سے درآمد کیا گیا ہے۔ درآمد کیے گئے ان ٹیولپ پودوں کو لگانے کا کام موسم سرما کے سخت ترین ٹھنڈ کے مہینوں نومبر دسمبر میں ہی شروع کیا جاتا ہے اور پھر موافق ماحول کے مطابق مارچ کے آخری ہفتہ میں باغ میں ٹیولپ کے رنگ برنگے پھول نظر آنے لگتے ہیں۔
ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن 17 لاکھ پھولوں کے ساتھ آپ کا منتظر ہے!
ایک سوال کے جواب میں عاصف احمد ایتو نے کہا کہ مارچ کے آخری ہفتہ میں باغ گل لالہ کے کھل جانے سے سیاحتی سیزن کم از کم ایک مہینے پہلے ہی شروع ہوگا۔ سال 2023 میں 3.72 لاکھ سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کا مشاہدہ کیا۔ ایسے میں سیاحتی صنعت سے جڑے افراد کے علاوہ باغبان بھی امسال اچھے سیاحتی سیزن کی آس لگائے بیٹھے ہیں تاکہ ان کی محنت کو بھی ملکی اور غیر ملکی سیاح دیکھنے کے لیے آئیں۔ واضح رہے کہ پہلے سراج باغ سے مشہور اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے عوام کے نام وقف کیا تھا۔