اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں 9 سالہ بچی کو چیتے نے بنایا شکار، بچی کی موت - Leopard in Jammu Kashmir

بڈگام میں نو سالہ بچی پر تیندوے نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔ تیندوے کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف نے علاقہ میں جال بچھانا شروع کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 8:16 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پیر کی شام ایک نو سالہ بچی پر تیندوے نے اس کے رہائشی مکان کے نزدیک حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ خانصاحب کے علاقے سمسان میں ایک تیندوے نے نو سالہ رابعہ نثار پر ان کی رہائش گاہ کے قریب حملہ کیا اور اس کو شدید زخمی کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کم عمر بچی کو زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا اور کہا کہ اس کی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی تھی۔

وہیں، محکمہ وائلڈ لائف نے اس واقع کی اطلاع ملتے ہی اس گاؤں کا رخ کیا اور تیندوے کو پکڑنے کے لئے متعدد مکامات پر جال بچھائے ہیں۔

وہیں، پولیس نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اپنی طرف سے کارروائی شروع کردی ہے اور ساتھ ہی وائلڈ لائف محکمے کی ٹیم کے ساتھ تیندوے کو پکڑنے کے لئے سمسان گاؤں کے اس پاس گنے چنے جگہوں پر جال بچھا رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں بڑی جنگلی بلیوں کو کثرت سے دیکھا گیا ہے۔ لیکن ابھی تک محکمے وائلڈ لائف نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی اور اس لاپرواہی کی وجہ سے ضلع کے اومپورہ علاقے میں بھی چند سال قبل ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پر تیندوے نے ایک بچی کو شکار بنا لیا تھا۔ پھر بچی کی لاش نزدیکی جنگل کی جھاڑیوں میں ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details