اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں آوارہ کتے کے حملے میں عمر رسیدہ شخص ہلاک، چار دیگر زخمی - STRAY DOG ATTACK IN BUDGAM

جموں وکشمیر کے بڈگام ضلع میں آوارہ کتے نے حملہ کر کے 70 سالہ عمر رسیدہ شخص ہلاک جبکہ چار دیگر کو زخمی کر دیا۔

بڈگام میں آوارہ کتوں کے حملے میں معمر شخص ہلاک
بڈگام میں آوارہ کتوں کے حملے میں معمر شخص ہلاک (File Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2024, 1:19 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں کتوں کی ہڑبونگ سے منچووا علاقے میں اتوار کو ایک آوارہ کتے نے ایک 70 سالہ معمر شخص کو ہلاک کر دیا اور چار دیگر کو زخمی کر دیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ صبح چھ بجے کے قریب ایک کتے نے لوگوں پر حملہ کر دیا جب وہ اپنے کھیت کی طرف جارہے تھے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے اور ان میں سے ایک کی شناخت خضر محمد ماگرے کے نام سے ہوئی جس کی عمر 70 سال بتائی جا رہی ہے۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر چار مقامی افراد کو نزدیکی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ وہ سبھی کسی قسم کے خطرے سے باہر ہیں۔ وہیں اس ضمن میں مقامی لوگوں نے علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے اور آئے روز ان کے حملوں کی شکایت کرتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: آورہ کتوں کے حملے میں کمسن بچی کی موت

مقامی لوگوں نے کہا کہ آج کا یہ واقعہ حکام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ بصورت دیگر ایسے واقعات مستقبل میں دوبارہ رونما ہوسکتے ہیں۔ بڈگام پولیس نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details