اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں 40 سالہ شخص کی لاش برآمد - kashmir

Man Found Dead in Sopore: شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ایک مقامی شخص کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کیے جانے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ضلع اسپتال پہنچایا۔

سوپور میں 40سالہ شخص کی لاش برآمد
سوپور میں 40سالہ شخص کی لاش برآمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 12:17 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں زینہ گیر، سوپور کے ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک 40 سالہ شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈورو، زینہ گیر علاقے میں بدھ کی صبح ایک شخص کی لاش اس کے گھر کے قریب ایک باغ سے برآمد ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں نے نے اسے ایک قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

متوفی کی شناخت مشتاق احمد میر ولد غلام رسول ساکنہ گنائی محلہ ڈورو، سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اہلکار نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی اور ثبوت و شواہد، تفتیش کے بعد ہی پولیس حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔ ادھر، متوفی کی موت کی خبر اس کے گھر پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کشمیر میں غیر مقامی شہری کرایہ کے کمرے میں مردہ پایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details