لُبلجانا، سلووینیا:سلووینیا کی حکومت نے جمعرات کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تحریک کی توثیق کرتے ہوئے اور پارلیمنٹ سے بھی اسے منظور کرنے کو کہا۔ سلووینیا کی حکومت کا یہ فیصلہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل نے ان ممالک کے فیصلے کی مذمت کی تھی۔
وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے کہا کہ ان کی حکومت نے منظوری کی تجویز پارلیمنٹ کو بھیجی ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔
گولوب نے حکومتی اجلاس کے بعد کہا کہ، "تمام دنیا کو امن کی سمت میں کام کرنا چاہیے، امن کے حصول کا راستہ دو ریاستی حل ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہے، اسرائیل کے بھی نہیں، بلکہ یہ امن کا پیغام ہے،" گولوب نے مزید کہا کہ سلووینیا کے دارالحکومت لُبلجانا میں سرکاری ہیڈکوارٹر پر فلسطینی پرچم آویزاں ہے۔
اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔ گولوب کے حکمران لبرل اتحاد کو 90 رکنی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے اور اس ضمن میں ووٹ ایک رسم ادائیگی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
اس کے اس اقدام کے ساتھ، سلووینیا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کا 10 واں رکن بننے کے لیے تیار ہے۔ ناروے یورپی یونین کا رکن نہیں ہے، لیکن اس کی خارجہ پالیسی عام طور پر بلاک کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔