حیدرآباد: اکشے کمار-ویر پہاڑیا کا ملٹری ڈرامہ 'اسکائی فورس' نے اپنے پہلے ہفتے کے آخر میں باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ فلم 24 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی۔ سندیپ کیولانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے افتتاحی دن 15.30 کروڑ روپے نیٹ انڈیا باکس آفس کلیکشن کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا۔ وہیں پہلے ویک اینڈ کے بعد میکرز نے کہا کہ 'اسکائی فورس' نے 3 دنوں میں 90 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اب اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم پہلے ہفتے میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہوگی۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اسکائی فورس کی کلیکشن رپورٹ سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ جمعرات (30 جنوری) کو انسٹاگرام پر اسکائی فورس کی آمدنی کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، 'اسکائی فورس کے کلیکشن میں منگل کے مقابلے بدھ کو اضافہ دیکھا گیا، شام اور رات کے شوز میں بہتر کمائی ہوئی ۔ دیوا کل ریلیز ہونے کے ساتھ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اسکائی فورس آنے والے ہفتے میں، خاص طور پر نئے مقابلے کی صورت میں کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔
اسکائی فورس باکس آفس کلیکشن
ترن آدرش کے مطابق اسکائی فورس نے اپنے پہلے دن 15.30 کروڑ روپے کے ساتھ باکس آفس پر آغاز کیا۔ جبکہ دوسرے اور تیسرے دن اس نے بالترتیب 26.30 کروڑ اور 31.60 کروڑ روپے کمائے، جس سے ہندوستان میں کل کاروبار 73.20 کروڑ روپے ہو گیا۔ میکرز نے 27 جنوری کو فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم نے دنیا بھر میں 92.90 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
مزید پڑھیں: