ممبئی: سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد ممبئی پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان کی سیکیورٹی مزید پختہ کر دی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں تعیینات پولیس جوانوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ سلمان خان کو فی الحال ممبئی پولیس نے Y+ زمرہ کی سیکیورٹی مہیا کی ہے۔ اس کے تحت پولیس فورس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی پولیس کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی۔
ممبئی پولیس سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافے کے لیے ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر میں کرائم برانچ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے اور اس میٹنگ میں ممبئی پولس سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے اس میٹنگ میں سلمان خان کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اتوار کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی واردات پیش آئی تھی۔ پولیس نے بھی اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اب یہ کیس بھی کرائم برانچ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان کے گھر پر فائرنگ کرنے کی سازش امریکہ میں رچی گئی تھی۔ شوٹروں کو ورچوئل نمبروں سے آرڈر ملے۔ روہت گودارا کی ہدایت پر نشانہ بازوں کے لیے ہتھیاروں کا انتظام کیا گیا تھا۔