نئی دہلی: امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی (ای ایس آئی) اسکیم میں دسمبر 2023 میں 18.36 لاکھ سے زیادہ کارکنوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔
مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے جمعرات کو کہا کہ ای ایس آئی اسکیم میں دسمبر 2023 میں 18.86 لاکھ نئے ملازمین جڑے ہیں۔اسی مہینے میں 23,347 نئے اداروں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں کیونکہ زیر جائزہ مدت کے دوران شامل کیے گئے کُل 18.86 لاکھ ملازمین میں سے 8.83 لاکھ ملازمین 25 سال کی عمر کے ہیں، جو کل رجسٹریشن کا تقریباً 47 فیصد ہیں۔دسمبر 2023 میں خواتین ممبران کا رجسٹریشن 3.59 لاکھ رہا۔ کُل 47 ٹرانس جینڈر ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرایا ہے۔
مزید پڑھیں:ای پی ایف کے شرح سود میں اضافہ
واضح رہے کہ ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن قانونی سماجی تحفظ کے اداروں میں سے ایک ہے جو وزارت محنت اور روزگار، حکومت ہند کی ملکیت میں ہے۔ای ایس آئی سی کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں ہے، اس کے علاوہ 24 علاقائی دفاتر، 39 ذیلی علاقائی دفاتر مختلف ریاستوں میں واقع ہیں اور 650 برانچ واقع دفاتر پورے ملک میں ہیں، تاکہ ای ایس آئی اسکیم کے نفاذ میں تعاون کیا جا سکے۔
(یو این آئی)