اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

10 فروری کے اہم تاریخی واقعات - آج کی تاریخ

Today's World History: دس فروری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1918 میں آج ہی کے دن ترکی کے آخری خلفیہ سلطان عبدالحمید دوم کا بوسپورس میں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی پیدائش 21 ستمبر 1842 کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد عالم اسلام سے خلافت کا خاتمہ ہوگیا۔

تاریخی واقعات
تاریخی واقعات

By UNI (United News of India)

Published : Feb 10, 2024, 6:42 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ کے اہم او ر مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1616۔ کلکتہ کے بانی جاب چرناک کا انتقال ہوا۔
سنہ 1691- کلکتہ میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا پہلا کارخانہ قائم کیا گیا تھا۔
سنہ 1763۔ فرانس کے ہندوستان کے مابین ایک معاہدہ کے بعد 10 جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔
سنہ 1771۔ افغان کو دہلی سے باہر نکالنے کے لئے مراٹھا فوج دہلی میں آئی اور مغل بادشاہ شاہ عالم کے بیٹے کو عارضی طور پر بادشاہ بنایا۔
سنہ 1799۔ فرانس کے حکمراں نیپولین بوناپارٹ مصر کی راجدھانی قاہرہ پہنچے۔
سنہ 1807۔ امریکی کانگریس نے ساحل کے سروے کو منظور کیا تھا۔
سنہ 1818۔ انگریزوں اور مراٹھوں کے درمیان تیسری اور آخری جنگ رام پور میں لڑی گئی۔
سنہ 1837۔ روس کے مشہور ناول نگار اور شاعر الیکزنڈر پوشکن کا ڈیول میں قتل کیا گیا تھا۔
سنہ 1840- ملکہ وکٹوریہ نے پرنس البرٹ سے شادی کی تھی۔
سنہ 1846۔ برطانوی فوج نے سکھوں کو سبراوَن کی لڑائی میں شکست دی تھی۔
سنہ 1855۔ امریکہ نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کی جس کے تحت جو بچہ بھی امریکہ میں پیدا ہوگا انہیں امریکی شہریت دی جائے گی۔
سنہ 1859۔ جنرل ہورس فورڈ نے اودھ کے بیگم اور نانا صاحب کی بغاوت فرو کیا تھا۔
سنہ 1870- نیویارک میں ینگ وومین کرسچین ایسوسی ایشن (وائی ڈبلیو سی اے) کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1879۔ امریکہ کے کیلی فورنیا تھیٹر میں روشنی کے لئے پہلی بار بجلی کاا ستعمال کیا گیا۔
سنہ 1898- ترقی پسند جرمن ڈرامہ نگار بتولت بیخت کا جنم ہوا۔
سنہ 1904۔ جاپان اور روس نے اعلان جنگ کیا۔
سنہ 1918- برطانیہ میں پہلی عالمی جنگ کے دوران لازمی فوجی سروس کا آغاز ہوا۔
سنہ 1918۔ ترکی کے آخری خلفیہ سلطان عبدالحمید دوم کا بوسپورس میں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی پیدائش 21 ستمبر 1842 کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد عالم اسلام سے خلافت کا خاتمہ ہوگیا۔
سنہ 1921- مہاتما گاندھی نے کاشی ودیا پیٹھ کا افتتاح کیا۔
سنہ 1921- ڈیوک آف کناٹ نے انڈیا گیٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
سنہ 1924- ایکسرے کی دریافت کرنے والے جرمن سائنس داں ولیم روزین کا انتقال ہوا۔
سنہ 1929- جے آر ڈی ٹا ٹا پائلٹ کا لائسنس پانے والے پہلے ہندوستانی بنے۔
سنہ 1931۔ 1857 میں مغلیہ حکومت کے سقوط کے بعد نئی دہلی کو قومی راجدھانی بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ ہندوستان کی راجدھانی کلکتہ تھی۔
سنہ 1933۔ جرمنی کے تانا شاہ ہٹلر نے مارکس واد کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔
سنہ 1947۔ نیدر لینڈ ریڈیو یونین کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1959۔ امریکہ کے سینٹ لوئیس میں طوفان سے 19 کی موت ، 265 زخمی ہوئے۔
سنہ 1961۔ کناڈا کے نیاگرا فال سے بجلی بنانے کا کام شروع ہوا۔
سنہ 1961۔ سویت یونین نے مغربی قزاخستان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
سنہ 1962۔ سوویت روس نے امریکہ میں پکڑے گئے اپنے جاسوس کا تبادلہ کیا تھا۔ روس نے بھی دو امریکی یو۔2 پائلٹ کو جاسوسی کے الزام میں پکڑا تھا۔
سنہ 1975۔ پاکستان نے اپوزیشن نیشنل عوامی لیگ پارٹی پر پابندی لگائی تھی جس کے تحت اس کے رہنماوَں کو گرفتار کیا گیا۔
سنہ 1991۔ سوویت یونین سے آزدای کے لئے یوروپی ملک لتھوانیا میں ووٹنگ ہوئی۔
سنہ 1993۔ کلنٹن انتظامیہ نے سابق یوگوسلاویہ امن قائم کرنے کے لئے امریکی فوجیوں کو بھیجا تھا۔
سنہ 1996۔ امریکی صدر بل کلنٹن نے 265 بلین امریکی دفاعی بجٹ پر دستخط کیا تھا۔
سنہ 1997۔ خلائی جہاز سویوز ٹی ایم۔25 کو فضا میں چھوڑا گیا۔
سنہ 1998۔ آئی بی ایم کے سپر کمپیوٹر ڈیپ بلیو نے شطرنج گرینڈ ماسٹر گیری کاسپاروف کو مات دی۔
سنہ 1998۔ یوروپی یونین کے بانی اور فرانس کے وزیر خارجہ میرس شومین کا انتقال ہوگیا تھا۔
سنہ 1999۔ شام کے حافظ اسد پانچویں بار 7 سالہ میعاد کے لئے صدر منتخب ہوئے تھے۔
سنہ 2003۔ افغانستان میں ترکی فوج کے ہٹنے کے بعد جرمنی اور نیدرلینڈ کی فوجیوں نے کنٹرول حاصل کیا۔ یہ دونوں ممالک ان 22 ملکی امن فوج کا حصہ بنے جو پہلے سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
سنہ 2005۔ شمالی کوریا نے پہلی بار ایٹمی اسلحہ سے مسلح ہونے کا اعتراف کیا تھا اور یہ دلیل دی تھی کہ اسے امریکہ سے خطرہ ہے وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق چھ فریقی مذاکرات سے غیر معینہ مدت کے لئے خود کو الگ کرلیا۔
سنہ 2013۔ اترپردیش کے الہ آبا ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین میں بھگدر میں 36 کی موت اور 39 افراد زخمی۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details