نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ایک کروڑ سے زیادہ خاندان پہلے ہی پی ایم-سوریہ گھر: مفت بجلی اسکیم کے تحت اپنی چھتوں پر سولر پینل لگانے کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم نے اسے شاندار خبر قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر ٹویٹ کیا کہ ملک کے تمام حصوں سے رجسٹریشن ہو رہے ہیں۔ آسام، بہار، گجرات، مہاراشٹر، اڈیشہ، تمل ناڈو اور اتر پردیش سے پانچ لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن کیے گئے ہیں۔
مزید لکھا گیا ہےکہ جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرایا ہے وہ بھی جلد از جلد رجسٹریشن کرالیں۔ اس کے لیے آپ pmsuryaghar.gov.in پر جا کر اندراج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام توانائی کی پیداوار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گھروں کے لیے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی کا وعدہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بڑے پیمانے پر ماحولیات کی لیے اچھی طرز زندگی کو فروغ دینے اور ایک بہتر گھر بنانے میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔