حیدرآباد: کینیڈا کی فلمساز پیٹریشیا سِمز نے 2011 میں ہاتھیوں کا عالمی دن مقرر کیا اور پہلی بار 12 اگست 2012 کو ہاتھیوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اسٹار ٹریک آئیکون اور مووی اسٹار ولیم شیٹنر، جنہوں نے 30 منٹ کی ہاتھوں پر ایک بہت ہے دلچسپ دستاویزی فلم ’ریٹرن ٹو دی فاریسٹ‘ بنائی جس کو عوام نے بہت پسند کیا اور دل کھول کر اس کی حمایت کی۔ ہاتھیوں کا عالمی دن دراصل دنیا بھر کے لوگوں اور ثقافتوں میں اس شاندار جانور کو درپیش خطرات اور ان کی حالت زار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا۔
ہاتھیوں کے عالمی دن کی اہمیت:
ہاتھیوں کے عالمی دن کا مقصد ہاتھیوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر لوگوں اور تنظیموں کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ ہاتھیوں کو درپیش خطرات سے بچایا جا سکے۔ لوگوں کو اس جانب راغب بھی کیا گیا کہ وہ آگے آکر ان ہاتھیوں کی دیکھ بھال کر سکیں اور غیر قانونی شکار سے ان کو تحفظ فراہم کر سکیں۔ اس عالمی دن کے منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ مختلف ممالک کے عوام کو ہاتھیوں کے تحفظ کے لئے آگے لایا جا سکے۔ کیونکہ ہاتھوں کے دانتوں کی اسمگلنگ کی وجہ سے ان کے شکار بھی چوری چھپے خوب کیے جاتے رہے ہیں۔
ہاتھیوں کے عالمی دن کی تاریخ:
ہاتھیوں کا عالمی دن 2012 میں کینیڈا کی پیٹریشیا سمز اور تھائی لینڈ کے ایلیفینٹ ری انٹروڈکشن فاؤنڈیشن نے ایچ ایم کوئین سریکیٹ کی ہدایت پر قائم کیا تھا۔ تب سے پیٹریشیا سمز اس پروجیکٹ کی انچارج ہیں۔ اس اقدام سے لوگ ہاتھیوں کے تحفظ کے لئے آگے آئے ہیں اور دنیا بھر میں ہاتھیوں کے تحفظ کی 100 تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کیا اور لاتعداد لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔
دانتوں کے لیے ہاتھیوں کا شکار:
یہ بات ہم سبھی جانتے ہیں کہ ہاتھی دانت کی حقیقی بہت اہمیت ہے۔ اس لئے شکاری چوری چھپے اس کا شکار کرہی لیتے ہیں حالانکہ ہاتھیوں کے شکار کا قانون بہت سخت ہے مگر پھر بھی ہر سال تقریباً 20,000 ہاتھیوں کو ان کے دانتوں کے لیے مار دیتے ہیں۔
ہاتھی کیا کھاتے ہیں؟
ہاتھیوں کو گنّے بہت پسند ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ سبزی خور ہے ہوتے ہیں، مگر ان کو گنّوں کے کھیت اگر دکھ جائیں تو ان کو چھوڑتے نہیں ہیں۔ ان کے سبزی کھانے کی بات کی جائے تو یہ ایک دن میں 150-170 کلوگرام سبزی کھا سکتے ہیں۔ وہ عام طور پر چھوٹے پودے، گھاس، جھاڑیاں، درخت کی چھال، ٹہنیاں، پھل اور جڑیں کھاتے ہیں اور دن میں 16-18 گھنٹے کھاتے ہیں۔
2023 میں دنیا میں ہاتھیوں کی تعداد:
دنیا میں پچھلی سال ہاتھیوں کی کل تعداد صرف 456179 تھی۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد بوتسوانا میں جب کہ بھارت کا مقام ہاتھیوں کے معاملے میں چوتھا ہے۔ نیچے کچھ ملک اور وہاں ہاتھیوں کی تعداد کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے۔
ملک - ہاتھیوں کی تعداد