ممبئی:سابق لوک سبھا اسپیکر منوہر جوشی جو سیاست میں ایک باوقار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، انتقال کر گئے۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے آج صبح تقریباً 03.02 بجے آخری سانس لی۔ منوہر جوشی کی موت سے مہاراشٹر کی سیاست کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ منوہر جوشی شیو سینا کے سینئر لیڈر تھے۔ آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کے قریبیوں میں ان کا شمار کیا جاتا تھا۔
مئی 2023 سے منوہر جوشی کی حالت نازک بنی ہوئی تھی۔ انہیں برین ہیمرج ہوا تھا۔ وہ ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں کچھ دنوں تک نیم ہوش کی حالت میں تھے۔ ڈاکٹروں نے منوہر جوشی کے صحت یابی کی امید کم ظاہر کی تھی، اس لیے انھیں شیواجی پارک والے گھر واپس جایا گیا، جہاں ان کی دیکھ بھال کی جارہی تھی۔
2 دسمبر کو، دادر میں ان کے دفتر پر لایا گیا تھا جہاں ان کے حامیوں نے ان کی 86ویں سالگرہ منائی تھی۔ 2 دسمبر 1937 کو مہاڈ، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے، جوشی نے ممبئی کے ممتاز ویرماتا جیجا بائی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (وی جے ٹی آئی) سے سول انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔