اناؤ: ضلع میں ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 18 افراد کے ہلاک ہوگیے۔ ساتھ ہی اس حادثے میں 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اطلاع ملنے پر گاؤں والے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کی شناخت شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس بہار کے سیتامڑھی سے دہلی جا رہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ بہار سے دہلی جا رہی ایک ڈبل ڈیکر بس بیہٹا مجاور تھانہ علاقہ کے گڑھا گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں بہار سے دہلی جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس پیچھے سے دودھ کے کنٹینر میں جا گھسی، بس کی رفتار کافی تیز تھی۔ اس حادثے میں اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ 30 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ٹول فری نمبر جاری
- 1077
- 0515-2970766
- 0515-2970767
- 9651432703
- 9454417447
- 8081211297