سیتا پور: ضلع کے رام پور متھرا علاقے میں شرابی نوجوان نے اپنی ماں، بیوی اور تین بچوں کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی علی الصبح پیش آیا۔ گھر میں سارا خاندان سو رہا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کشی کر لی۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے بیک وقت قتل سے پورا علاقہ ہل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او اور انسپکٹر فورس موقع پر پہنچ گئی۔ فرانزک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔
پولیس کے مطابق 45 سالہ انوراگ اپنے خاندان کے ساتھ رام پور متھرا تھانہ علاقہ کے پالہا پور گاؤں میں رہتا تھا۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 7 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ انوراگ نے اپنی ماں، بیوی اور تین بچوں کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ گھر میں سو رہے تھے۔ اس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔